گزشتہ شب دربارِ عالیہ گلزار الاہی حیدرآباد میں سالانہ عظیم الشان روحانی اجتماع شب بیداری منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں مریدین و معتقدین عشاق رسول ﷺ نے بھرپور شرکت فرمائی بالخصوص نائب بلبل مدینہ علامہ مفتی عبیداللہ ڈاہری الازہری دام اقبالہ، اور مرشد کریم پیر طریقت تابع شریعت ولی ابن ولی پیر محمد شفیع اللّٰہ الاہی المعروف حضرت خواجہ قبله منور سائین نقشبندی مجددی غفاری مدظلہ العالی نے بھی شرکت فرمائی۔
اس بابرکت رات میں صلوٰۃ الخیر کے نوافل بھی ادا کیے گئے۔ اس بابرکت رات میں صلوٰۃ التسبیح کی باجماعت نماز حضرت خواجہ قبله پیر منور سائین نقشبندی مجددی غفاری مدظلہ العالی نے ادا فرمائی۔ اور آخر میں رقت انگیز دعا کی گئی جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول ﷺ نے دعا میں شرکت فرمائی اور ہزاروں عاشقان رسول ﷺ نے یک زباں سے آمین کہا۔
19-03-2022